کاروار12/مارچ(ایس اؤ نیوز)جمعرات سے جاری سکینڈ پی یو سی امتحانات میں جہاں پہلے دن کنڑا اور عربی پیپر کے لئے 275 طلبہ غیرحاضر رہے، وہیں سنیچرکومیتھس اور ایجوکشن کے پیپر کے لئے 66 طلبہ غیر حاضر رہے۔
بتایا گیا ہے کہ امتحانات کے ریاضی مضمون میں 44اور ایجوکیشن مضمون میں 22طلبا غیر حاضر رہے اس طرح سنیچر کو جملہ 66 طلبہ غیر حاضر پائے گئے۔
اترکنڑا ضلع میں ریاضی کےلئے کل 4224طلبا نے اپنا نام رجسٹرڈ کرایا تھا 4180طلبا نے امتحان کاپرچہ لکھا۔ اسی طرح ایجوکیشن مضمون میں 397 طلبا رجسٹرڈ تھے جس میں سے 375 طلبا حاضررہے۔
یاد رہے کہ ضلع اُترکنڑا کے کل 12امتحانی مراکز میں امتحانات جاری ہیں۔ کل پیر کو ایکناموک کا پیپر ہوگا۔